حق رضا اخلاص اور خوش دلی کے ساتھ ادا کی جائے حفاظت گروپ کی اپیل!

0

 محمد عارف نوری (صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں) 


(پریس ریلیز) دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو....... فرمانِ باری تعالیٰ ہے کہ (تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا) مالیگاؤں شہر جسے بنکروں کا شہر بھی کہا جاتا ہے مالیگاؤں شہر اپنے اندر بہت ساری خصوصیات رکھتا ہے انھیں خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں پر غریب، مسکین، مظلوم، پریشان حال چاہے امیر ہو یا غریب بلاتفریق ان کے دُکھ سُکھ میں برابر کا شریک رہتا ہے الحمد للہ دیگر شہروں کی بہ نسبت ہمارے شہر مالیگاؤں میں ہمدردی، اور بھائی چارگی کا ماحول بہت ذیادہ ہے یہاں کے لوگ ہمیشہ شادی، بیاہ، موت، بیماری وغیرہ میں ایکدوسرے کی معاونت کرتے نظر آتے ہیں چونکہ مالیگاؤں شہر کا 80٪ طبقہ مزدوروں اور غریبوں پر مشتمل ہے اور گزشتہ کئی مہینوں سے معاشی حالات بہت ذیادہ خراب تھے یہی وجہ رہی کہ غریبوں اور مزدوروں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ایسے وقت میں حفاظت گروپ مالیگاؤں صدر اراکین صاحبِ نصاب، مالدار اور بنکر حضرات سے اپیل و گزارش کرتے ہیں کہ اپنی ذکواۃ، خیرات، عطیات، صدقات، کو سب سے پہلے اپنی قریبی رشتہ دار اور اس کے بعد غرباء مساکین کو ترجیح دیں ساتھ ہی سرمایہ دار، سیٹھ، تاجر، دوکاندار، مالدار حضرات حق رضا اخلاص اور خوش دلی کے ساتھ وقت پر ادا کریں تاکہ غریب، مزدور بھائی بہنوں اور ان کے بچّے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکے یقیناً اللہ رب العزت اس کا اجر دنیا و آخرت میں بے حساب عطاء فرمانے والا کریم ہے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)