روزنامہ نوبھارت گروپ کا "اسٹار رپورٹر ایوارڈ" چوپڑا کے صحافی لتیش جین کو تفویض

0


فوٹوکیپشن : چوپڑا کے صحافی لتیش جین سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل کے ہاتھوں اسٹار رپورٹر لیتے ہوۓ۔ساتھ دیگر مہمانان

 جلگاؤں (سعیدپٹیل) یہاں ہندی روزنامہ نوبھارت اور مراٹھی روزنامہ نوراشٹر کے چوپڑا تعلقہ نمائندہ لتیش بھورلال جین انھیں صحافتی خدمات کے اعتراف میں دئیۓ جانے والے نوبھارت گروپ کی جانب اسٹار رپورٹر کا اعزاز گروپ کے صدر اچل شرینیواسن ،ضلع سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل ،رکن پارلیمان انمیش پاٹل ،سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر الہاس پاٹل ، رکن اسمبلی شریش چودھری ،رکن اسمبلی سریش بھولے ،گروپ کےناسک علاقائی دفتر ہیڈ پرشانت واگھ ، جلگاؤں دفتر کے ذمہ دار واحید کاکر وغیرہ ناموروں کے ہاتھوں تفویض کیاگیا۔ لتیش جین نے آج تک مراٹھی کے متعدد اخبارات کی نمایاں نمائندگی کی ہے۔گاونکری ،دیش اونتی ، جلگاؤں ماجھا ،بھاسکر جیسے نامور اخبارات کے ذریعے گذشتہ ١٨ برسوں سے صحافت کے میدان میں ایمانداری سے جمے ہوۓ ہے۔خاندیش ایکسپریس کے نام سے موصوف نے ٣ سال تک ذاتی روزنامہ کی اشاعت بھی کی ہے۔آل انڈیا جین جرنالیسٹ اسوسی ایشن کےریاستی نائب صدر کے طورپرسرگرم عمل ہے۔مہاراشٹر پریرادرپن فاؤنڈیشن کے سیکریٹری ہے۔اس کے علاوہ سماجی و دیگر شعبوں کی تنظیموں و اداروں کے کاموں میں سرگرم عمل ہے۔سابق اسمبلی صدر ارون بھائی گجراتی ،چندرہاس گجراتی ،سبھاش برڈیا ،گلاب چند دیسرڈا ،ڈاکٹر نرمل کمار ،نیمی چند کوچر ان نامور شخصیات سمیت ضلع بھر کے مراٹھی ، ہندی و اردو کے نامہ نگاران و نمائندگان نےلتیش جین کو اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی و آئندہ کی ترقی کےلیئے انھیں اپنے آشرواد دیا و نیک خواہشات پیش کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)