"افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر"دھولیہ اسٹوڈنٹس کانفرنس کامیابی سے ہمکنار

0

 


دھولیہ/الحمدللہ کل 2 اکتوبر 2022 بروز اتوار ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ زون (SIO)کی جانب سے ایس او آف انڈیا کے 40 سال مکمل ہونے پر طلباء و نوجوانوں کی عظیم الشان کانفرنس بعنوان "افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر" کا انعقاد ماریہ فنکشن ہال شہر دھولیہ میں کیا گیا ۔


جسمیں ضلع دھولیہ،ضلع ناسک،ضلع نندربار کے علاوہ دیگر علاقوں سے طلباء و نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی اور اس عظیم الشان تاریخی کانفرنس کو کامیابی عطا فرمائی۔


اس یک روزہ اسٹوڈنٹس کانفرنس کے مہمان مقررین میں حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب (سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ)، جناب سہیل امیر شیخ صاحب(سابق صدر حلقہ sio مہاراشٹر نارتھ)،ڈاکٹر کاظم ملک صاحب(ماہر تعلیم و کریئر کانسلر)،مولانا فیروز اعظمی صاحب(ناظم ضلع JIH ناسک) اور برادر طارق ذکی صاحب(صدر حلقہ sio مہاراشٹر نارتھ) وغیرہ نے طلباء و نوجوانوں سے خطاب کیا اور موجودہ حالات کے پیش نظر ان کی رہنائی فرمائی۔

اس موقع پر sio مہاراشٹر نارتھ زون کے وابستگان کے ساتھ ساتھ JIH دھولیہ کے افراد کثیر تعداد میں شریک رہے۔اور ہر مکمن تعاون کو پیش کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)