محمد مجتبٰی فاروق وائس آف میڈیا (اُردُو سیل) کے مہاراشٹر صدر منتخب

0

 کُل ھند صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے کیا اعلان


پربھنی (سید یوسف) صحافیوں کے مسئلہ مسائل و ان کے تحفظ کے متعلق بنائی گئی صحافیوں کی تنظیم وائس آف میڈیا مُلک کے مشہور معروف صحافیوں کی ایک بڑی تنظیم ہے - جو بہت ھی کم مدت میں مُلک کے تقریباً ۲۳ صوبوں میں پھیل چُکی ہے - جس میں اب تک ۲۰ ہزار سے زائد صحافی حضرات اِس تنظیم کا حصہ بن گئے ہیں - یہ تنظیم  صحافیوں کے تحفظ اور اُنکے حقوق کی لڑائی کے ساتھ ساتھ صحافت کی حفاظت اور مثبت صحافت پر کام کرتی ھے ، صحافیوں کے گھر ،اُنکی صحت ،اُنکے بچوں کی تعلیم کی فِکر اور ھر طرح سے تحفّظ اِس تنظیم کا مقصد اور مشن ھے ، اِس تنظیم کے بانی صدر محترم سندیپ كاڑے اور شعبہ اردو کے صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے مہاراشٹر کی ذمہ داری اورنگ آباد کے مشہور معاروف روزنامہ ایشیاء ایکسپریس کے ڈائریکٹر انچیف اور تعلیمی سماجی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی متحرک شخصیت جناب مجتبٰی فاروق صاحب کو سونپی ہے اور موصوف کے مہاراشٹر صدر منتخب کئے جانے کا اعلان کیا گیا - برادرانِ وطن کے ساتھ ساتھ مِل کر مثبت صحافت کی طرف قدم بڑھائیں اور اس پیارے مُلک کی اور پوری انسانیت کی حفاظت کی فِکر کریں-اِس کوشش کے ساتھ آگے بڑھیں جو وقت کی اھم ضرورت ہے - اِس تنظیم کا ماننا ہے کہ مثبت صحافت ہی اب مُلک کو بچا سکتی ہے - ہمیں اُمید ھے کہ صحافی حضرات جو کوئی بھی زبان میں اخبارا ت میں لکھتے ہو  اِس عظیم تنظیم کے ساتھ جڑ کر اپنے حقوق کی حفاظت اور مثبت صحافت سے مُلک و ملت کی حفاظت کا عظیم فریضہ انجام دیں گے- اِس تنظیم سے جڑنے کے لئے آپ ذمہ داران سے رابطہ کریں۔ محمد مجتبی فاروق سے ریاستی صدر عہدہ پر نامزد کیے جانے پر انہیں صحافتی برادری کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے -



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)