شہید عبدالحمید کے شہادت دن پر رنگا رنگ پروگرام

0


 مالیگاؤں ، 10ستمبر بروز اتوار کو شہید عبدالحمید کے شہادت کے دن کو شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن" میری مٹی میرا دیش " کے طور پر منائے گا۔ اس دن شہر بھر میں الگ الگ طرز کے ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ 

10ستمبر 1965کو شہید عبدالحمید نے 10 پاکستانی ٹینکوں کو تباہ کر کے جام شہادت نوش کیا ۔ آپ کی اس قربانی کو ہندوستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا گیا ہے۔ 

آپ کی اسے شہادت دن پر قدوائی روڈ، اسکول نمبر 1کمپاؤنڈ میں ایک شہادت دن پروگرام مالیگاؤں کسما کے ہر دلعزیز سوشل ورکر بنڈو کاکا بچاؤ کی صدارت میں رکھا گیا ہے،جس میں حکومتِ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ، ناسک ضلع کے پالک منتری شری دادا بھوسے ، ایڈیشنل کلکٹر پاٹولے میڈم ، پرانت آفیسر شری ستگیر صاحب ، مالیگاؤں میونسپل کونسل کے کمشنر شری بھال چندر گوساوي مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونگے۔ اس پروگرام کے تعلق سے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی گئ ہے۔ 

اس پروگرام میں شہر عزیز کے وہ سوشل ورکر جنہوں نے کورونا كال میں اپنی خدمات انجام دی ہیں، اُن کا ستکار کیا جائے گا۔ اور شہر میں جو سوشل ورکرز دیگر سوشل فیلڈ میں اپنے کارہائے نمایاں انجام دیے رہے ہیں ،اُن کا کی بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔

شہر کی عوام سے اس شہادت دن کے پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم اور شفیق اینٹی کرپشن نے کی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)