راشن دکان سے مفت میں اناج اسکیم PMGKAY میں اگلے پانچ سالوں تک کا اضافہ، بنکر اور رکشا چا لک بھی اسکیم میں شامل

0


رائے پور ، بھارت کے وزیر اعظم شری نریندر مودی جی نے آج رائے پور میں اعلان کیا کہ راشن دکان سے مفت میں PMGKAY اسکیم کے تحت مفت میں ملنے والا اناج اسکیم کو انہوں نے مزید 5 سالوں کے لیے بڑھا دیا ہے۔ یہ اسکیم دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی تھی، جس میں وزیر اعظم شری نریندر مودی جی نے 5 سالوں کا مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مالیگاؤں میں اس اسکیم کے تحت پیلا کارڈ ہولڈرز، انٹ دہی فیملی ، اور وہ کیسری کارڈ جو آن لائن ہوئے ہیں( ٹھپے والے ).اپنگ کارڈ ہولڈرز، جبکہ مرکزی حکومت نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے بنکر، بیوہ، بیمار اشخاص، سینئر سٹیزن، رکشا چالک کا بھی شمار کیا ہے۔


اس ضمن میں ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کے صدر حاجی عارف انجم نے بار ہا عوام کو کہا ہے کہ جن کے پاس کیسری کارڈ ہیں اور وہ آن لائن نہیں ہیں تو اُنھیں ایکاتمتا چوک، ریسٹ ہاؤس کے بازو میں جا کر ان لائن کروا کر اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ جہاں تک بنکر اور رکشا چا لک کی بات ہے، اس ضمن میں آج بروز پیر کو ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کا ایک وفد حاجی عارف انجم کی قیادت میں ممبئی جا کر وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء سے ملاقات کر کے اس معاملے میں تفصیلی معلومات حاصل کرے گا۔جسے آپ کے اس محبوب نیوز پورٹل محبان اردو کی پہچان اردو رپورٹر کے توسط سے آپ تک پہنچایا گا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)