کل رات گئے متعدد ہوٹلوں پر سماج دشمن عناصر کی، کی گئی دھماچوکڑی سے دہشت امن پسند شہریوں کو نشانہ بنایا گیا

0

 آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اس طرح کی حرکت پر غصے کا اظہار کیا


پولس انتظامیہ کو سخت قانونی سزا کے ساتھ ہی سماج دشمن عناصر کا علاقے میں روڈ شو کروانے کی مانگ کیے

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے اسمبلی حلقے میں متحرک رہنے کا ثبوت دیا، ایک بار پھر شہریوں کو دہشت کے زریعے نقصان پہنچانے والے کے خلاف سخت اقدامات کیے جائے اسطرح کا مطالبہ پولس انتظامیہ کے اعلی آفیسران سے کیا اور اسی طرح گزشتہ روز ہوۓ ہوٹلوں پر سماج دشمن عناصر کی دھماچوکڑی والے حادثے کے مقام کا دورہ کیا اور میڈیا کے نمائندوں کے سوالات پر جواب بھی دیا، مقامی آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز 80 فٹ روڈ پر 15 سے 20 نوجوانوں نے جو آٹھ سے دس ٹو وہیلر گاڑیوں پر سوار ننگی تلواریں لے کر متعدد علاقوں کی ہوٹلوں پر دھماچوکڑی مچائی تھی جسکی وجہ سے رزق حلال تلاش کرنے والے ہوٹلوں اور پان کی دکان چلانے والے اور دیگر دھندہ کاروبار کرنے والے لوگوں کے ساتھ جو انھوں نے ظلم زیادتی کی ہے انکی دوکانوں میں توڑ پھوڑ کی ہے سامان و اشیاء کو نقصان پہنچایا ہیں اور اسی طرح ٹیبل کرسی وغیرہ کے ساتھ ساتھ دھندے کا جمع روپے پیسے کو کاونٹر سے لے کر جو حرکت کی ہے وہ مالیگاؤں کی امن پسند عوام اس کو کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی، آج اس وقت برادران وطن کا تہوار ہے اور ہم لوگ جو ہے امن امان و سکون سے ہیں مگر اس طرح کی حرکت جو کی گئی ہے پورے شہر کو ایک تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کرنے کی کوشش ہے اگر خدانخواستہ یہ معاملہ بڑا اور برادران وطن تک پہنچا تو ان کا تہوار بھی خراب ہوگا اور یہاں پر فرقہ وارانہ معاملات بھی پیدا ہو سکتے ہیں اور جن لوگوں نے یہ حرکت کی ہے ان لوگوں کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا اور ہم یہ چاہے گے کہ پولس ڈپارٹمنٹ انکو انھی جگہوں پر لاکر کے روڈ شو کروایا جائے اور جہاں جہاں ان لوگوں نے نقصان پہنچایا ہے اور غنڈہ گردی و دادا گیری کی ہے ان لوگوں کو یہ معلوم ہو جائے کہ اس طرح کی حرکت کرنے کے بعد کیا ہوتا ہے اسی کے پیش نظر میری پولس ڈپارٹمنٹ کے اعلی آفیسران سے بات چیت ہوئی ہے جو لوگ ہیں وہ مالیگاؤں میں ہو یا مالیگاؤں کے باہر ہو ہر حال میں انکو گرفتار کیا جائے گا اور جن کا نقصان ہوا ہے اور کوشش کریں گے کہ نقصان پہنچانے والوں سے اسکی بھرپائی لی جائے، اور قانون کے دائرے میں لا کرکے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے، مزید پولس انتظامیہ کی کارروائی پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ پولس انتظامیہ سے بات چیت ہوئی ہے انکا کہنا تھا کہ جب یہ دہشت پھیلانے کا کام کیا جا رہا تھا ہمیں معلوم پڑا فلاں فلاں مقام پر ہیں ہم انکے تعاقب میں تھے اور وہ ہم سے مقام سے آگے آگے نکل جاتے تھے ہم کو معلوم پڑتا تھا کہ وہ اس مقام پر ہیں ہم جیسے ہی وہاں پہنچتے وہ آگے نکل چکے ہوتے تھے اور جو بات میڈیا کا سوال ہے انکی جو حرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ انکو قانون کا کوئی ڈر نہیں ہے پولس انتظامیہ قانون کے رکھوالوں کا کوئی ڈر نہیں ہے بہرحال اگر انکو قانون کا ڈر نہیں ہے تو قانون کی سنویدھان کی حفاظت کرنے والے، لاء اینڈ آرڈر کے ذمہ داران کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ انکو یہ بتائیں کہ دیش کا قانون کیا ہے ابھی کسی کی گرفتاری ہوئی ہے اس طرح کی پولس انتظامیہ کی طرف سے کوئی بات نہیں ہے لیکن ہم لوگوں کی جو ذاتی معلومات جانکاری ہیں کہ وہ اسی علاقے کے ہیں اور کچھ لوگ مالیگاؤں میں ہیں اور کچھ لوگ شہر سے فرار وانٹیڈ ہوچکے ہیں لیکن ظاہر بات ہے کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی آنا تو ہے بہر حال انکو، اور جس دن آئے گے انکو دال آٹے کا بھاؤ معلوم پڑے گا. اس طرح کا بیان جائے حادثہ پر پہنچ کر دورہ کرتے ہوئے مشاہدہ کے بعد آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا کو دیا.







ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)