8سالہ کمسن بچی کیساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کنویں سے ملی، مشتعل عوام کا راستہ روکو احتجاج ، مشتبہ ملزم کے گھر کو آگ لگا دی گئی

0
8 سالہ کمسن بچی کیساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کنویں سے ملی، مشتعل عوام کا راستہ روکو احتجاج ، مشتبہ ملزم کے گھر کو آگ لگا دی گئی
چندن پوری نامپور ہائی وے  نیشنل ہائی  پر راستہ روکو احتجاج، پولس کا ہلکا لاٹھی چارج 

 مالیگاؤں : 16 مئی ( نامہ نگار ) مالیگاؤں تعلقہ کے اجنگ نامی گاؤں سے پیر 13 مئی کو آدھی رات سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ لڑکی کی لاش 15 مئی بدھ کو اجنگ علاقہ میں ایک کنویں میں تیرتی ہوئی ملی۔ لڑکی کی موت کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے مالیگاؤں نامپور ہائی وے پر راستہ روکو احتجاج کیا اور قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولس نے اس معاملے میں ایک 30 سالہ مشتبہ شادی شدہ نوجوان کو گرفتار کیا اور لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دھولیہ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔  رات 8 بجے کے قریب پوسٹ مارٹم شروع کیا گیا۔

اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی چندنپوری  کی رہنے والی ہے ۔یہ لڑکی تعلیم کے لیے اپنی نانی کے پاس اجنگ گئی تھی۔ 13 مئی پیرکو رات چھ سے آٹھ بجے کے درمیان نانی ایک مذہبی تقریب کے لیے باہر گئی تھیں لیکن جب واپس آئی تو رات ڈیڑھ بجے کے قریب لڑکی گھر سے نہیں ملی۔ اس لیے منگل کو وڈنیر کھاکورڈی پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا۔ عوام نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی، بعد از 15 مئی بروز بدھ کو لڑکی کی لاش ایک کنویں میں تیرتی ہوئی ملی۔  اہل خانہ ذمہ داروں اور عوام نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسکا ریپ کرکے قتل کیا گیا ہے اور قاتل نے اسے مار کر کنویں میں پھینک دیا، اس بات کو لیکر گاؤں والوں نے احتجاج کیا۔ اس وقت پولس کی ایک ٹیم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس تیگبیر سنگھ سندھو کے ساتھ موقع پر پہنچی اور گاؤں والوں سے بات چیت کی۔  لیکن غم و غصہ سے بھرے گاؤں والوں نے ملزم کی گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا، پولس نے دوپہر میں ایک مشتبہ 30 سالہ شادی شدہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے سمجھا جاتا ہے کہ غم و غصہ سے بھرے گاؤں والوں نے مشتبہ شخص کے گھر کو آگ لگا دی۔ گاؤں میں کشیدہ ماحول کے پیش نظر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے 
 اس دوران لڑکی کا جسم سڑنے لگا اور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں؟ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دھولیہ بھیج دیا گیا۔  اس وقت وڈنیر کھاکورڈی پولیس ٹیم دھولیہ کے لیے روانہ ہو چکی تھی۔  پولس آفیسر نے بتایا کہ رات 8 بجے کے قریب لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم شروع کیا گیا۔پولس نے دیر تک ملزم کا نام جاری نہیں کیا تھا۔اس سلسلے میں معصوم لڑکی کے گھر والوں اور نانی کے رشتہ داروں و عوام نے چندنپوری علاقہ نیشنل ہائی وے شالیمار ہوٹل کے پاس راستہ روکو احتجاج کیا ۔پولس کے کہنے پر بھی مشتعل عوام نے راستہ جام رکھا لیکن ایس آر پی کی ٹیم اور پولس نے ہلکا لاٹھی چارج کا ایکشن  کیا تو راستہ روکو احتجاج ختم کرنا پڑا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)