انڈیا الائنس کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ ووٹنگ کے بعد اظہار تشکر کیلئے جمعیت علماء مالیگاؤں پہنچی

0

 مفتی اسمٰعیل قاسمی نے شکریہ ادا کرنے پر خوش آمدید کہا اور استقبال کرتے ہوئے جیت یقینی ہے اللہ سے امید لگائی 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) بروز جمعرات 23 مئی کو دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ الیکشن کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ آج مالیگاؤں کا دورہ کرتے ہوئے جمعیت علماء مدنی روڈ کے دفتر پر پہنچی اور موصوفہ نے ووٹنگ کے دن جو انکو سپورٹ کیے ووٹ دیا اسکا شکریہ ادا کرنے آۓ اس موقع پر موجود صدر جمعیت علماء مالیگاؤں مفتی اسمٰعیل قاسمی کو شوبھا تائی بچھاؤ نے شکریہ ادا کیا اور اظہار تشکر کا لیٹر تفویض کیا بعد از مفتی اسمٰعیل قاسمی نے شوبھا تائی بچھاؤ کی آمد پر انکا استقبال کیا اور اپنی گفتگو میں کہا کہ ملک کے پانچویں مرحلے میں ہمارے دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ الیکشن بھی تھا ہم نے پہلے دن سے وعدہ کیا تھا اور اس بات کی کوشش کی دو لاکھ سے زائد ووٹ آپ کو مالیگاؤں سے دلوائیں گے انڈیا الائنس کی نامزد امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو دو لاکھ ووٹ دلوائیں اور انکو ووٹ دیا گیا ہے ہم پہلے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس نے ہماری لاج رکھ لی، ہمیں نوازہ انکو دو لاکھ 5 ہزار ووٹ ملا ہم نے اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے مالیگاؤں سے جو ووٹ تائی کو ملے گا ان شاءاللہ وہ لیڈ کریں گی ایسی اللہ کی ذات سے امید ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے بعد ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ رسم شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 20 مئی کو دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ الیکشن کی ووٹنگ ہوچکی ہے مالیگاؤں شہر سینٹرل حلقے سے مجھ یعنی مہا وکاس اگھاڑی کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو آپ نے دو لاکھ پانچ ہزار ووٹ دیے، مجھے بہت خوشی ہوئی اور فخر ہے اور یہ ووٹ میری جیت کا ذریعہ وجہ بنے گی ہم سب کی جیت ہوگی پورے دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کی جیت ہوگی. مَیں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی بھائی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انکی محنت اور دعا ہمارے ساتھ رہی مَیں چھ اسمبلی حلقے کے تمام ووٹروں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں. اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی، عبدالمالک سیٹھ بکرا ، محمد مکی سیٹھ، انیس فہمی، عبدالرحمن پیارے، مولانا امتیاز ،عبدالخالق فارقلیط، سہیل ماسٹر، نعیم 43 وغیرہ موجود تھے


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)