جون جولائی کے جاری مانسون اسمبلی اجلاس کے دوران آج اتوار کو مالیگاؤں آنے پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے حسن پورہ و اطراف کا دورہ کیا

0

 

چھٹی کے دن علاقے میں بیٹھ کر جے سی بی مشین سے سلیب پر بنے سلیب کو توڑوایا اور گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل کروایا



(مالیگاؤں )  (پریس ریلیز )روز جمعہ کے روز عین جمعہ کی نماز کے بعد گٹروں کا گندہ پانی روڈ راستوں پر آگیا اور شہر میں ہاہا کار مچی ہوئی تھی لیکن آج مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی جون جولائی کے مانسون اسمبلی اجلاس جاری ہے آج اتوار کو چھٹی کے دن مالیگاؤں کسی کام سے آۓ تھے مگر بہ حیثیت نمائندہ آمدار مالیگاؤں کے وہ کام کرکے وارڈ نمبر 14 کے حسن پورہ ،نورنگ کالونی و اطراف کے رضاپورہ و رضا چوک وغیرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا اور علاقے کی تکلیف کو چھٹی کے دن کام کروایا اور راحت پہنچانے کا کام کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے کہا کہ یہاں پر بارش کا دن ہو یا جمعہ کا دن ہو یا جس دن نلوں سے پانی آتا ہے اور پانی کا استعمال بڑھتا ہے اسکی وجہ سے اس پورے علاقے کے اندر پانی بھر جاتا ہے اور لوگوں کے گھروں میں پانی گھس جاتا ہے یہ تکلیف و مسئلہ برسہا برس سے ہے اسکو نمٹانے ختم کرنے کی بہت کوشش کیے لیکن کہتے ہیں کہ کچھ گڑ ڈھیلا کچھ بنیا ڈھیلا، ہم لوگوں نے اپنے طور پر جو سمجھا تھا سال بھر پہلے اس طرف سے جو پانی شمالی سمت سے آتا ہے وہ پورا پانی ادھر سے ہی گزر کر جاتا ہے اور پانی کی نکاسی کا اصل فائنل ڈسپوزل نہ ہونے کی وجہ سے اور نالہ بھر جانے کی وجہ سے یا سلیب کے اوپر سلیب بنا دینے کی وجہ سے پانی پاس نہیں ہوتا ہے



 آگے کیلئے گزرتا نہیں ہے اسکی وجہ سے پورے علاقے کے رہنے والوں کو تکلیف ہیں جمعہ کے دن بارش نہیں تھی لیکن اس کے بعد بھی مصلی حضرات کیلئے مسجد میں آنے جانے کے لئے راستہ نہیں تھا پورا پانی بھر گیا جسکو لے کرکے شہر میں ہاہا کار تھی جمعرات جمعہ سے مانسون اسمبلی اجلاس شروع ہوا، مَیں ممبئی میں تھا اور جمعہ کے دن مَیں مالیگاؤں نہیں تھا لیکن وہاٹسپ کے اوپر پوری خبریں دیکھ رہا تھا آج اتوار کو اسمبلی ہاؤس بند تھا تو مَیں آیا آنے کے بعد کچھ کام کرکے مَیں یہاں پر آیا، اس پورے علاقے کا حسن پورہ، نورنگ کالونی، مولانا عثمان چوک، رضاپورہ و رضا چوک پورے علاقے کا جائزہ لے کرکے جہاں جہاں گٹریں بھری ہوئی ہے یا پاٹ دی گئی ہے ان ساری جگہوں کو کلئیر صاف کروا دیا جائے گا تو یہ مسئلہ حل ہوجائے گا ابھی جس جگہ جے سی بی مشین لگائی گئی ہے یہاں پر نیچے سے گٹر بھری ہوئی ہے پرانا سلیب اسکے اوپر تھا اور سلیب کے اوپر سلیب بنادیا گیا ہے جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ نیچے کا سلیب توڑ کرکے نیا سلیب اونچا بنایا جاتا، لیکن وہ نہیں کیا جسکی وجہ سے بارش نہیں ہے مگر اور مسجد کے اطراف میں پانی بھرا ہوا ہے 


یہ پانہ پاس نہیں ہوتا، اس لیے جے سی بی مشین لگا کرکے گٹر کے اوپر جو نیا سلیب ہے وہ توڑوا کرکے نیچے جو پرانا سلیب ہے وہ بھی توڑوا کرکے یہ اتنا صاف کریں گے تو ان شاءاللہ پچاس فی صد سے زائد راحت ہوجائے گی، اور دیگر جو کام رکے ہوئے ہیں آگے مولانا عثمان چوک ہے وہاں پر پانی دو سے تین طرف سے آکرکے ٹکراتا ہیں اور پانی رکتا ہے پاس نہیں ہوتا ہے اسکے لئے بھی جو ہے سب ترتیب بنا کرکے رکھیں ہیں، اور ان شاءاللہ کل کے دن پوری ٹیم لگا کرکے وہاں کا مسئلہ بھی حل کریں گے، اور رضا چوک کا مسئلہ بھی حل کریں گے آج سرے دشت یہ سلیب توڑواکرکے اتنا پانی کے نکاسی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں


 اور ان شاءاللہ پندرہ دن کے اندر مسجد میں آنے جانے کا جو راستہ ہے وہ روڈ بنواکرکے مصلیوں اور مکتب میں پڑھنے والے جو بچے ہیں، انکے آنے جانے کیلئے راحت ہوجائے وہ انتظام کر دیں گے. اس موقع پر وارڈ نمبر 14 کے سوشل ورکر علاقے کے متوقع  کارپوریٹر جمال ناصر، محمد حسین انصاری، مجاہد سلطان، عبدالرحمن انجینئر، ہارون ماسٹر، عمران حاجی، راجو بھیا، شاہ رخ بھوریا، محمد آمین، حامد حسین، وارڈ نمبر 14 کے حسن پورہ ، نورنگ کالونی ،مولانا عثمان چوک وغیرہ کے افراد موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)